بین الاقوامی
اسلام آباد؛ پرائیویٹ اسکولز اور کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
اسلام آباد کے پرائیویٹ اسکولز اور کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (PEIRA) نے اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی اداروں (PEIs) کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کے تمام نجی اسکول اور کالج 25 دسمبر سے 29 دسمبر تک بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام PEI جنوری 2024 کے پہلے ہفتے سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں گے۔