بین الاقوامی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے اہم خبر آ گئی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے اہم خبر آ گئی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان 12 دسمبر کو کرے گا۔

زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 12 دسمبر بروز منگل کو اسٹیٹ بینک پاکستان کراچی میں ہوگا، مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں زری پالیسی کا فیصلہ کرے گی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے 12 دسمبر کو ہی پریس ریلیز کے ذریعے زری پالیسی بیان جاری کر دیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ممکنہ طور پر شرح سود میں کمی کا اعلان متوقع ہے جبکہ شرح سود میں 50 سے 100 بیسز پوائنٹس کم ہو سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس وقت ملک میں شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button