Uncategorized

بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران دیوار گرنے سے 7 ہلاکتیں

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں شادی کی تقریب کے دوران خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شب ضلع مئو کے گاؤں گھوسی میں شادی کی تقریب جاری تھی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس دوران ایک دیوار گر گئی جس کی زد میں آ کر سات افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ارون کمار کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پانچ خواتین اور دو کمسن بچے شامل ہیں، اس کے علاوہ 21 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔

متعلقہ: طلاق یافتہ جوڑے نے پھر سے شادی کر لی

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہلاک ہونے والوں کیلیے فی کس 2 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلیے 50، 50 ہزار روپے امداد کا اعلان کیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح شادی کی خوشیاں مناتے لوگوں پر دیوار گری۔

Comments

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button