بین الاقوامی

رات میں ملازمت کرنے والوں کو ماہرین نے خبردار کردیا

رات میں ملازمت کرنے والوں کو ماہرین نے خبردار کردیا

رات میں ملازمت کرنے والے افراد کو ماہرین نے خبردار کردیا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ملازمتوں میں رات کی شفٹ میں کام کرنے والے نصف سے زیادہ لوگوں کو کم از کم نیند سے جُڑے ایک طبی مسئلے کا ضرور سامنا ہوتا ہے۔

امریکی بیورو آف لیبر کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 15 فیصد امریکی ملازمین کے پاس دن کے اوقات کی شفٹ کا شیڈول نہیں ہے۔

نیدرلینڈز میں GGZ ڈرینتھ کے مینٹل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ میں رویے اور سماجی علوم کے پروفیسر اور مطالعے کے سینئر مصنف ڈاکٹر ماریک لانسل نے کہا کہ رات کی مشقت جسمانی ’گھڑی‘ کو خراب کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ راتوں میں کام کرنے والے تقریباً 51 فیصد لوگوں میں کم از کم نیند سے جُڑا ایک نہ ایک طبی مسئلہ ضرور پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دن کے اوقات میں باقاعدگی سے شفٹوں میں کام کرنے کے مقابلے میں رات کی شفٹوں میں کام کرنے سے نیند کی مسلسل رہنے والی خراب صورتحال درپیش آتی ہے۔

ڈاکٹر ماریک لانسل کے مطابق اس بات کے بہت سے شواہد موجود ہیں کہ رات کی شفٹ نیند کے معیار کو کم کرتی ہے تاہم اس بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں کہ مختلف ملازمتوں کی شفٹیں نیند کی مخصوص خرابیوں کو کس طرح متاثر کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button