لائف اسٹائل

سہیل طالب (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ

سہیل طالب (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ

فیڈرل اسپورٹس کے سی سی اے زون دو کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سہیل طالب (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل منٹگمری جیمخانہ نے جیت لیا بعد ازاں راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراونڈ پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی سابق صدر کے سی سی اے تھے۔ 

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کرکٹ کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتا ہوں کراچی میں کلب کرکٹ کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے کلب کرکٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہوں گا ہم نے کلب کرکٹ کو زندہ رکھنے کے لئے بھرپور کوشیش کی ہے تاکہ شہر میں کلب کرکٹ پروان چڑھے۔

اس موقع پر بال ہاشمی، جمیل احمد، شاہد نواب اور دیگر نے بھی خطاب کیا، فاتح ٹرافی منٹگمری جیمخانہ کے کپتان محمد معظم نے وصول کی رنراپ ٹرافی گلشن معمار کرکٹ کلب کے کپتان شاہد علی نے وصول کی جبکہ ٹورنامنٹ کےبہترین بیٹر محمد معظم ، بہترین بولرلر طحٰہ وقار، بہترین کھلاڑی سجاد رشید اور مین آف دی میچ فائنل قرار پانے والے محمد معظم کو پانچ پانچ ہزار روپے نقد دئیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button