بین الاقوامی
لاہور کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری
لاہور کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کو ڈسٹ فری شہر بنانے کے پلان پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔
لاہور کی 79 سڑکوں اور شاہراہوں کو ڈسٹ فری بنایا جائے گا، شہر کی سڑکوں اور شاہراہوں کے واشنگ پروگرام کا باضابطہ آغازکردیا گیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جیل روڈ کا دورہ کیا اور واشنگ کے عمل کا معائنہ کیا اور دن میں 2 مرتبہ سڑکوں کو واش کرنے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ٹریفک میں روانی کیلئے دوپہر یا شام کو سڑکوں کو واش نہ کیا جائے، سڑک کنارے غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔