نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے پر لڑکی نے عمارت سے چھلانگ لگا دی
بھارت کی ریاست اتر پردیش میں اپنی نازیبا ویڈیو سے پریشان طالبہ نے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبہ کی شناخت کاشیرام کے نام سے ہوئی جو کچھ روز قبل اپنے دوست کے ساتھ کیفے میں گئی تھی جہاں ملزمان نے اس کی نازیبا ویڈیو ریکارڈ کی۔
ملزمان دسویں جماعت کی کاشیرام کو بلیک میل کرتے رہے جس سے بالآخر تنگ آ کر اس نے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی اور شدید زخمی ہو گئی۔
کاشیرام کو والدین تشویش ناک حالت میں اسپتال لے گئے جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔ طالبہ نے ہوش میں آنے کے بعد پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا اور پورا معاملے بتایا۔
طالبہ کے والدین نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد ان کی تلاش شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق لڑکی کی نشاندہی پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ان کی تلاش جاری ہے۔
گزشتہ ماہ، اتر پردیش میں بی ٹیک کی طالبہ نے یونیورسٹی کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔