کھانسی کا آزمودہ شربت گھر میں ہی بنائیں
موسم سرما میں نزلہ زکام کھانسی وغیرہ کی شکایت تو عام طور پر ہوتی ہی ہے خاص طور پر بچے اس کا شکار لازمی ہوتے ہیں۔
ویسے تو کھانسی کو پریشان کن بیماری نہیں سمجھا جاتا، تاہم اگر کھانسی کی شدت میں اضافہ ہوجائے تو یہ الرجی، وائرل، یا بیکٹیریل انفیکشن کی علامت ہوسکتی ہے۔
کھانسی کا شمار چوں کہ خطرناک یا شدید بیماریوں میں نہیں کیا جاتا، اس لیے اس کا علاج زیادہ تر گھریلو نسخوں کی مدد سے کیا جاتا ہے، اکثر والدین کو اپنے بچوں کو کھانسی کی دوا پلاتے ہوئے کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھارتی ہربلسٹ ساریکا چترویدی نے گھر میں ہی ایسا کھانسی کا سیرپ بنانے کا طریقہ بتایا ہے جس کا مزیدار ذائقہ بچوں کو نہ صرف راغب کرے گا بلکہ وہ خود اسے مانگ کر پئیں گے۔
اس کے لئے ثابت ادرک، دو تین گانٹھ ثابت ہلدی اور دو سے تین ثابت آملہ کو چولہے پر رکھ کر ان کا چھلکا سیاہ ہونے تک پکائیں اور چولہا بند کر کے ان کا چھلکا اتار کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں، اب اسے ہلکا پانی کا چھیبٹا مار کر گرائینڈ کر لیں۔
پین میں ایک بڑا چمچ دیسی گھی ڈال کر اس آمیزے کو مکس کرکے دھیمی آنچ پر پکائیں ساتھ ساتھ چمچ ہلاتی رہیں، اب اسی آمیزے کے ہم مقدار گڑ لے کر اس میں ڈال دیں اور دوبارہ پکائیں۔
چند دانے سیاہ مرچ اور تلسی کے پھول باریک پیس کر اس میں شامل کریں اور گاڑھا ہونے تک پکائیں پھر چولہا بند کر کے ٹھنڈا کرلیں۔
یہ سیرپ کسی ائیر ٹائٹ بوتل میں رکھ کر محفوظ کیا جاسکتا ہے، بچے اور بڑوں سب کے لیے مفید ہے اور پرانی سے پرانی کھانسی کا علاج بھی کرتا ہے۔
……………………………………………………………………………………………………………..
نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔