Uncategorized

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں نئی پیش رفت سامنے آگئی

این سی اے 190 ملین پاؤنڈز کی تحقیقات میں نئی چونکا دینے والی پیش رفت سامنے آئی ہے۔زبیدہ جلال نے نیب کے سامنے نئے انکشافات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں نیب ٹیم کے سامنے نیا انکشاف کیا ہے۔ زبیدہ جلال کا کہنا تھا کہ سنجیدہ معاملے پربغیربحث کے ایجنڈا منظور کیا گیا، منٹس کو خفیہ رکھنے کی منظوری دی گئی۔

نیب نے بتایا کہ کابینہ ارکان نے 190 ملین پاؤنڈز کی تحقیقات کرانے کی سفارش کی تھی۔ کئی ارکان کی رائے تھی این سی اے سے رقم پاکستان کو دینے کی بات کی جائے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کابینہ ارکان نیب تحقیقات میں شامل ہوئے اور اپنے اسی موقف کو دہرایا۔ زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کو بتایا کہ انھوں نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

زبیدہ جلال کا کابینہ میں موقف تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز پاکستان کا اثاثہ ہیں واپس آنے چاہیئں، زبیدہ جلال نے انکشاف کیا کہ میرے اصرار کے باوجود وزیراعظم نے کسی کی ایک نہ سنی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ این سی اے معاملہ کچھ کابینہ ارکان کے شدید تحفظات کے باوجود منظور کیا گیا۔

Comments

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button