گلگت — ہماری حکومت، گلگت بلتستان ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، کالجز، پروفیسرز اور طلبہ و طالبات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی. ہائیر ایجوکیشن ہماری ترجیح ہوگی. ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر نے گلگت بلتستان لیکچرار اینڈ پروفیسر ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا. وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے حلف لیا۔ اس موقع پر سیکریٹری ٹو سی ایم حاجی ثناء اللہ خان اور سیکریٹری ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ولی خان بھی موجود تھے۔ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ولی خان نے کہا کہ کالجز کے اساتذہ اور دیگر اسٹاف کے ایشوز سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کریں گے. اور ایسوسی ایشن کے ساتھ مل بیٹھ کر امور نمٹائیں گے. پروفیسر ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر پروفیسر فضل کریم نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گلگت بلتستان پروفیسرز، لیکچررز اور کالجز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اور کہا ہم نئے عزم کے ساتھ کالجز، پروفیسرز اور طلبہ و طالبات کے مسائل ارباب اختیار تک پہنچائیں گے.اور خصوصیت کے ساتھ وزیر اعلیٰ سے، فاطمہ جناح ویمن ڈگری کالج گلگت سے متصل ہاسٹل بلڈنگ کو بی ایس پروگرامز چلانے کے لیے کالج کو دینے کا مطالبہ کیا۔علاوہ ازیں غیر فعال کالجز کو فعال کرنے کے لیے نئی پوسٹوں کی تخلیق کی گزارش کی۔ وزیراعلیٰ نے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی. پروفیسر ایسوسی ایشن کی کابینہ میں لیکچرر شریف اللہ جنرل سیکریٹری، لیکچرر ہارون رشید،لیکچرر امیر احمد جان وائس پریزیڈنٹس ،لیکچرر سید صغیر حسین سیکریٹری فنانس، لیکچرر محمد عثمان نے سیکریٹری انفارمیشن منتخب ہوئے اور حلف اٹھایا.
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.