بین الاقوامی

پاکستانی لیڈروں کے انتخابات میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، میتھیو ملر

میتھیو ملر

پاکستانی لیڈروں کے انتخابات میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستانی لیڈروں کے انتخابات میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران  امریکی محکمہ خارجہ  کے ترجمان  میتھیو ملر نے کہا کہ   پاکستانی عوام کی منتخب قیادت کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ تمام معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان مختلف مسائل کے سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق ممبران افغان پارلیمنٹ کو کرپشن پر نامزد کرنے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔ سابق ممبران اوران کے قریبی رشتےدار امریکا میں داخلے کے لیے نااہل قرار دیے گئے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ  امریکی محکمہ خزانہ نے بدعنوانی میں ملوث افراد سے منسلک 44 کمپنیوں کو بھی نامزد کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button