گلگت بلتستان

برہان آفندی کا گانچھے کا دورہ، محکمہ مال معاملات پر بریفنگ

پریس ریلیز

گانچھے: چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے احکامات اور واضح ہدایت پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو گلگت بلتستان برہان آفندی نے انتہائی دور افتادہ ضلع گانچھے کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میں محکمہ مال کے افیسران اور ریونیو اہلکاروں سے تفصیلی میٹنگ کی۔ ڈپٹی کمشنر گنگچھے عباس علی نے معزز مہمان کو ضلع خوش آمدید کہا اور ریونیو معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی اور ضلع گنگچھے میں ETI /ایفاد کے تحت جاری ترقیاتی منصوبہ جات پر بھی تفصیلی گفتگو کی جہاں حال ہی میں ریونیو عملہ تعین ہو کر فیلڈ میں کام جاری ہے۔ ریونیو افسران نے ریکارڈ مال کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ مال حال ہی میں سکردو محافظ خانہ سے گنگچھے منتقل کیا ہے جسے بڑی عرق ریزی اور جانفشانی سے عملہ مال نے محفوظ کیا ہوا ہے پچھلے ایک صدی سے زیر کار رہنے کی وجہ سے بہت سا ریکارڈ دریدہ ہو چکے ہیں جن کی ازسرنو تیاری اور حفاظت بہت ضروری ہے وسائل کی عدم دستیابی کی وجہ سے ریکارڈ مال میں بڑے پیمانے پر تیاری اور تجدید میں مشکلات ہیں اور ضلع گانچھے میں ریکارڈ مال کے لئے کوئی آفیسر/عملہ تعین وتقرر نہیں ہوا ہے۔ سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو نے ڈپٹی کمشنر عباس علی کو نئے پوسٹوں کےلئے مکمل کیس بنا کر بھیجنے کے احکامات دئیے۔ ایس ایم ڈی آر نےڈی سی گنگچھے کے ساتھ ریکارڈ روم کا بھی دورہ بعد ازاں ارادس تھنگ جا کر ایفاد پروجیکٹ کے تحت جاری لینڈ ڈیولپمنٹ کے کام کا معائنہ کیا جہاں پر افسران اور عملہ اردس کی پیمائش اور ریونیو ریکارڈ مرتب کر رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button