پاکستان

حبا فواد کا اپنے دیور کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

 

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے فواد کے بھائی فیصل چوہدری کے رویے پر عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی جس سلسلے میں حبا فواد بھی اڈیالہ جیل پہنچی تھیں۔

جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حبا فواد نے کہا کہ آج بھی بہت چل کر اندر جانا پڑا، آئی جی جیل خانہ جات کو ان مسائل کوبھی دیکھنا پڑے گا۔

حبا فواد نے فواد چوہدری کے بھائی وکیل فیصل چوہدری کے رویے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ فواد کی موجودگی میں فیصل کا رویہ ٹھیک نہیں تھا، فیصل چوہدری کے رویے پر انہیں عدالت لے کر جاؤں گی۔

انہوں نے بتایا کہ فواد چوہدری کے ٹکٹ پرکوئی اور الیکشن نہیں لڑے گا، فواد چوہدری جیل سے الیکشن لڑیں گے اور میں خود کل سے مہم چلاؤں گی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے لیے الیکشن کمیشن کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی جہاں کیس کی سماعت کی گئی تاہم دونوں ملزمان پر کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button