سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں
سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے جی ڈی اے میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا، ارباب غلام رحیم کراچی میں جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارہ سے ملاقات کے بعد باظابطه طور جی ڈی اے میں شامل ہوئے۔
سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم اس سے قبل کئی مرتبہ پارٹیاں بدلتے رہے ہیں، ارباب غلام رحیم، پیپلزپارٹی،ن لیگ، ق لیگ اور مسلم لیگ ہم خیال کا بھی حصہ رہے چکے ہیں۔
ارباب غلام رحیم حالیہ دنوں میں پی ٹی آئی کا حصہ تھے، ارباب غلام رحیم کو 2018کے عام انتخابات میں اپنے بھتیجے ارباب لطف نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر شکست دی تھی۔
سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم آئندہ انتخابات جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے۔