پاکستان
ملک کی حفاظت کے لیے افواج اور عوام ایک پیج پر ہیں، سراج الحق
سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی حفاظت کے لیے افواج اور عوام ایک پیج پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ڈی آئی خان واقعہ میں 23 جوانوں کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے، شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں وجود میں آیا، ملک کی حفاظت کے لیے افواج اور عوام ایک پیج پر ہیں۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ مشکل مراحل قوموں پر آتے رہتے ہیں، عوام نے حوصلہ نہیں ہارا ، اللہ تعالیٰ نے مشکلات کے بعد آسانیوں کا وعدہ فرمایا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمہ کے لیے قومی وحدت کی ضرورت ہے، افراتفری اور سیاسی انتشار رہے گا تو ملک کے دشمن فائدہ اٹھائیں گے۔