بین الاقوامی

ڈی آئی خان میں شہید پاک فوج کے جوان اپنے آبائی علاقوں میں سپردخاک

ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو ان کے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 12 دسمبر 2023 ء کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں دہشتگردوں کےحملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں اپنے اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوانوں، عزیز اوقارب اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے عزم اور حوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں، دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button