پاکستان

کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، نگران وزیر خزانہ

 

نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی کو ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

پاور ڈویژن کو کے الیکٹرک سے متعلق سمری آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ملک میں مہنگائی کی صورتحال برقرار ہے، توانائی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی بڑھی ہے۔

ای سی سی نے کاشتکاروں کو یوریا کھاد مقررہ نرخوں پر فراہمی کی ہدایت کی جبکہ ای سی سی نے کے الیکٹرک کے ساتھ واجبات سے متعلق سمری بھی مؤخر کردی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر نے ہدایت کی کہ یوریا کھاد سرکاری نرخ سے زائد پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button