بائیڈن انتظامیہ کے اہلکاروں کا وائٹ ہاؤس کے باہرفلسطین کے حق میں احتجاج
امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے اہلکاروں نے وائٹ ہاؤس کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج کیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے باہر فسلطین کے حق میں مظاہرہ کرتے سرکاری اہلکاروں نے ’صدر بائیڈن، آپ کا عملہ جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے‘ کے بینر ہاتھ میں اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین کو ماسک،غیر واضح لباس پہننےاورآفیشل فون نہ لانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ مظاہرین نے شمع بھی جلائیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مستعفی اہل کار جوش پال نے مظاہرے کی قیادت کی۔
جوش پال نے اسرائیل نواز پالیسوں پرامریکی محکمہ خارجہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
دوسری جانب امریکی شہر لاس اینجلس میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے کا اہتمام امریکی یہودیوں کی ایک تنظیم نے کیا جس میں مظاہرین نے لاس اینجلس کی مرکزی شاہراہ بلاک کردی ۔
مظاہرین نے جنگ بندی کرواور قبضہ نامنظور کے نعرے لگائے جبکہ پولیس نے 75 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔