شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ہسپتال گلگت میں آج میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سرجن ڈاکٹر اقبال عزیز اور فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر ڈاکٹر محمد عارف نے فزیوتھراپی ڈپارٹمنٹ کا افتتاح کردیا ۔ جس میں ہسپتال کے ڈاکٹروں اور اسٹاف نے شرکت کی ۔
فزیوتھراپی ڈپارٹمنٹ کی فعالیت فزیو کے مختلف قسم کے مریضوں کے علاج کے لئے کار آمد ثابت ہوگا۔
فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر محمد عارف روزانہ کی بنیاد پر کمر درد ،گردن درد، فالج، لقوہ، شیاٹیکا، جام کندھوں، معزور بچوں اور گٹھنے کے درد کے مریضوں کا علاج بذریعہ جدید مشینری سے کرینگے۔
شہید سیف الرحمٰن ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کی محنت سے تمام مشینری دستیاب کرائ گئی جو کہ احسن اقدام ہے اس احسن اقدام سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
#ترجمان RHQ ہسپتال گلگت