پاکستان
شیرافضل مروت لاہورہائی کورٹ کے باہرسے گرفتار
رہنما تحریکِ انصاف شیرافضل مروت کو پولیس نے لاہورہائی کورٹ کے باہرسے حراست میں لے لیا۔
پولیس کی گاڑی شیر افضل مروت کو لیکر روانہ ہو گئی۔ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کو لاہورپولیس نے لاہورہائی کورٹ کے گیٹ باہرسے گرفتار کیا۔
شیر افضل لاہور ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار
براہ راست دیکھیں: #BOLNews #SherAfzalMarwat pic.twitter.com/4tdQ2BK32l— BOL Network (@BOLNETWORK) December 14, 2023
شیر افضل مروت نے لاہورہائی کورٹ باراجلاس میں خطاب کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، شیرافضل مروت کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔