پی ٹی آئی ملک میں عام انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کر رہی ہے، شہباز شریف
سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں عام انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں عام 8 فروری کے انتخابات ملتوی و سبوتاژ کرانے کی سازش کر رہی ہے، پی ٹی آئی کی درخواست عوام کی ترجمانی کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، الیکشن کے خلاف پی ٹی آئی درخواستیں الیکشن سے فرار کی منصوبہ بندی ہے، سائفر کی طرح پی ٹی آئی 8 فروری کے عام انتخابات کے خلاف سازش کر رہی ہے، پی ٹی آئی ہمیشہ کی طرح دوغلی دوہری اور منفقانہ پالیسی پر کاربند ہے۔
پی ٹی آئی انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کر رہی ہے
شہباز شریف کا بیان#ShehbazSharif #BOLNews pic.twitter.com/jiBvlRfODU— BOL Network (@BOLNETWORK) December 14, 2023
شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی 8 فروری سے فرار کی راہیں تلاش کر رہی ہے، پی ٹی آئی میڈیا میں الیکشن جلد کرانے کے اعلان کرتی ہے جبکہ عملی طورپر عدالتوں میں تاخیر کی پٹیشنز کرتی ہے، 2018 کے انتخابات میں بھی بیوروکریسی نے ہی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داری نبھائی تھی، ڈی آر اوز کے خلاف پٹیشن لے کر پی ٹی آئی لاہور ہائی کورٹ گئی، 8 فروری 2024 کے انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، سائفر میں عوام میں کچھ کہا تحقیقات میں کچھ کہا، پی ٹی آئی یہی منفاقت الیکشن کے حوالے سے بھی اپنائے ہوئے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بھی پی ٹی آئی نے ایسی ہی سازش کی تھی، پی ٹی آئی ملک میں آئینی بحران پیدا کر کے سیاسی عدم استحکام چاہتی ہے، پی ٹی آئی نہیں چاہتی کہ ملک معاشی طور پر مضبوط ہو، عوام کی معاشی مشکلات ختم ہوں۔