پاکستانگلگت بلتستان
گلگت بلتستان اسمبلی نے روشن بی بی کے لئے سول ایوارڈ کے لیے قرارداد منظور کر لی
ورلڈ روف میڈیا
چلاس بس حملے کے دوران بچوں اور شوہر کو بچانے والی روشن بی بی کو گلگت بلتستان اسمبلی نے سول ایوارڈ کے لیے قرارداد منظور کر لی۔
روشن بی بی وہ خاتون ہیں جن کو 02 دسمبر کو گلگت سے راولپنڈی جاتے ہوئے چلاس ہوڈر کے مقام پر بس حملے کے دوران شوہر اور بچوں کو بچاتے ہوئے چھ گولیاں لگیں۔
انہوں نے اپنے بچوں اور شوہر کو سیٹوں کے نیچے چھپا دیا۔ لیکن اس دوران خود گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئیں۔