گھر خالی کروانے پر کرائے دار میاں بیوی نے خود کو آگ لگا لی
کراچی میں گھر خالی کروانے پر کرائے دار میاں بیوی نے خود کو آگ لگا لی۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ کورنگی کوسٹ گارڈز چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں مکان مالک اور کرایہ داروں میں تنازعے کے باعث کرایہ دار خاتون اور مرد نے خود پر پیٹرول چھڑک کر اپنے آپ کو آگ لگا لی۔
زخمیوں کی شناخت جمیل اور مسکان کے ناموں سے ہوئی ہے جن کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مالک مکان محمد حسین کو حراست میں لے کر مزید قانونی کاررواٸی شروع کر دی ہے۔
والدہ مسکان کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی نشے کے عادی تھے اور کراٸے کے گھر میں رہتے تھے، میاں بیوی کا مکان مالک سے گزشتہ رات کسی بات پر تنازعہ ہوا تھا اور دونوں نے نشے کی حالت میں دوپہر 12 بجے خود پر پیٹرول ڈال کر آگ لگائی، محلے کے لوگوں نے گھر کا دروازہ توڑ کر باہر نکالا، دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔