امریکی ڈالر مزید سستا، روپے کی قدر میں بہتری
کراچی : ملک بھر میں حکومت کی جانب سے کیے جانے والے معاشی اقدامات کے نتیجے میں روپے کی قدر میں اضافے اور ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی اور روپے کی قدر میں استحکام کا رجحان دیکھا گیا۔
ملک میں روپے کی قدر آہستہ آہستہ بحالی کی جانب گامزن ہے جس کے سبب امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے، آج پھر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/3Pw3Af5ceW #SBPExchangeRate pic.twitter.com/vlKwWdyOfH
— SBP (@StateBank_Pak) December 15, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ڈالر کی قیمت 0.25پیسے کمی سے 283.26روپے پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 51 پیسے کا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 284 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔