تجارت

پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے ؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبریں زیر گردش ہیں اور پیٹرول 10 روپے سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا فیصلہ آج کیا جائے گا ، اس حوالے سے اوگرا نے حکومت کو بھیجنے کیلئے سمری تیار کرلی، سمری آج شام حکومت کو بھیجی جائے گی۔

جس کے بعد وفاقی حکومت آج رات پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرے گی، قیمتوں کا اطلاق 16 دسمبر 2023 سے ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول کی قیمت 10 روپے اور ڈیزل 12 روپے کمی ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے 30 نومبر کو نگراں حکومت نے آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹراور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

Comments

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button