پاکستان
اسلام آباد سے بڑی خبر؛ انتہائی اہم شخصیت عہدے سے مستعفی
نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سرفراز بگٹی نے استعفیٰ 13 دسمبر کو پیش کردیا تھا جسے وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جمعہ 15 دسمبر کو قبول کیا۔
ترجمان وزارت داخلہ نے سرفراز بگٹی کے استعفے کی تصدیق کردی۔
نگران وفاقی وزیر داخلہ نے اپنا عہدہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کی غرض سے چھوڑا ہے۔