ایس سی او اور اٹامک انرجی کینسر ہسپتال کے مابین فائبر کی بلا تعطل فراہمی کے لئے MoU پر دستخط
پریس ریلیز
گلگت: سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن(SCO) اور پاکستان اٹامک انرجی کینسر ہسپتال (GINOR) گلگت کے مابین مناور کینسر ہسپتال اور مقامی آبادی کے لیے ایس فائبر کی بلا تعطل(24 گھنٹے) کنیکٹیوٹی قائم رکھنے کے حوالے سے Signing MoUکی تقریب GINOR گلگت میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر سیکٹر کمانڈر SCO کرنل راؤ محمد فہیم اختر خان اور ڈائریکٹر GINOR ڈاکٹر آصف جیلانی نے اپنے اپنے ادارے کی نمائندگی کرتے ہوئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر لیے۔اس سے پہلے ڈائریکٹر GINOR ڈاکٹر آصف جیلانی نے سیکٹر کمانڈر SCO کو GINOR گلگت کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کینسر ہسپتال کا تفصیلی وزٹ کروایا۔سیکٹر کمانڈر نے گلگت میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال کی تعمیر اور وہاں پر قائم بہترین سہولیات کو سراہتے ہوئے اپنے ادارے کی جانب سے آئندہ بھی تعاون کا یقین دلایا۔واضح رہے کہ ایس فائبر OLT سسٹم اس سے پہلے ایس کام ٹاور مناور کے احاطے میں نصب کیا گیا تھا لیکن بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مقامی آبادی سمیت کینسر ہسپتال مناور کے لیے S.Fiber کی سروس بار بار متاثر ہو رہی تھی۔اب اس معاہدے کے تحت OLT سسٹم کو GINOR میں شفٹ کر دیا گیا ہے جہاں پر 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔اس نئی پیش رفت سے نہ صرف مناور کینسر ہسپتال کے لیے تیز ترین انٹرنیٹ کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہو گئی ہے بلکہ GB سکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز سمیت مناور اور گرد نواح کی مقامی آبادی کو بھی ایس فائبر internet کی سروس 24 گھنٹے فراہم ہوگی۔