ٹیکنالوجی

دنیا میں سب سے پہلے کس جاندار کا دماغ وجود میں آیا؟

دماغ کسی بھی جاندار کا اہم عضو ہے لیکن کچھ جاندار ایسے بھی ہیں جو دماغ سے محروم ہیں کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں کس جاندار کا دماغ سب سے پہلے وجود میں آیا تھا؟

دماغ کے بغیر کسی بھی جاندار کی زندگی کا تصور محال ہے لیکن یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ہماری اسی دنیا میں کئی جاندار ایسے بھی ہیں جو حقیقت میں دماغ نہیں رکھتے ہیں تاہم دنیا بھر میں سائنسدان زندگی (انسانی اور غیر انسانی) کے بارے میں تحقیقات کرتے رہتے ہیں جن کے نتیجے میں بعض اوقات حیران کن حقائق سامنے آتے ہیں۔

محققین کی ایک بڑی تعداد جانداروں کے دماغ کے حوالے سے بھی تحقیق میں مصروف ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ دنیا میں وہ کون سا جاندار ہے جس کا دماغ سب سے پہلے وجود میں آیا؟

غیر ملکی میڈیا نے اس حوالے سے آکسفورڈ یونیورسٹی میں ارتقائی ترقی کے ماہر حیاتیات سیبسشین شیملڈ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ یہ سوال اور یہ فرق کرنا مشکل ہے کہ کس کے پاس دماغ ہے اور کس کے پاس نہیں، کیونکہ ہمارے پاس دماغ کی قطعی تعریف موجود نہیں۔

ڈاکٹر سیبسشین نے کہا کہ تقریباً 600 ملین سال پہلے جانوروں کا ایک گروہ تیار ہوا جس میں دماغ کا صرف آگے کا اور پچھلا حصہ موجود تھا۔ آگے کا وہ حصہ جہاں اعصابی نظام کرسٹلائز ہوتا ہے کیونکہ یہ جانور کا وہ حصہ ہے جو ماحول سے براہ راست تجربہ حاصل کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکمل اعصابی نظام سب سے پہلے ممکنہ طور پر ایک لمبے، پتلے کیڑے والے جانور میں تیار ہوا تھا۔ ہمارا ماننا ہے کہ اس کے بعد باقی جتنے میں دماغ رکھنے والے جانور آئے وہ سب اسی کیڑے کے اعصابی ڈھانچے سے ماخوذ ہیں۔

یہ دلچسپ اور خطرناک سائنسی حقائق جانتے ہیں؟

آج بہت سی انواع ہیں جن میں کچھ غیر فقاری (invertebrate) جانور بھی شامل ہیں جیسے آکٹوپس جس کا دماغ ہمارے جیسا کام کرتا ہے۔ آکٹوپس کا دماغ بھی ادراک، رویے اور میموری جیسے اعلیٰ افعال کو کنٹرول کرسکتا ہے۔ یہ پیچیدہ اور حیرت انگیز ہے، اور یہ سب کچھ صرف ایک کیڑے کے سر میں موجود نیورانز کے نظام سے وجود میں آیا۔

Comments

ویب ڈیسک




Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button