پاکستان
2024 میں رمضان کب ہونگے؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی
آنے والے سال 2024 میں رمضان کب ہوں گے اس حوالے سے ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امارات فلکیاتی سوسائٹی کی ڈائریکٹر ابراہیم الجروان کا کہنا ہے کہ فلکیاتی حساب سے ظاہر ہوتا ہے اس بار رمضان المبارک مارچ 2024ء کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کی توقع ہے، تاہم سرکاری تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے اور یہ سرکاری اسلامی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔