پاکستان

آج دنیا میں سب سے زیادہ کرپشن پاکستان میں ہے، سراج الحق

سراج الحق

آج دنیا میں سب سے زیادہ کرپشن پاکستان میں ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آج دنیا میں سب سے زیادہ کرپشن پاکستان میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گوجرانوالہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 76 سالوں سے جو سیاسی فرعون بنے بیٹھے ہیں ان کا احتساب 8 فروری کو ہوگا، یہ لوگ ایک بار نہیں بار بار ناکام ہوگئے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ آج دنیا میں سب سے زیادہ کرپشن پاکستان میں ہے، یہ کرپشن انہیں پارٹیوں نے کی ہے، آج ملک میں غربت،مہنگائی اور بے روزگاری ہے انہی پارٹیوں کی وجہ سے ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے 80 ہزار ارب کے قرضے لیے جو پاکستانی عوام کو واپس کرنے پڑ رہے ہیں، ہم برسر اقتدار آکر کرپٹ مافیا سے پیسے واپس لے کر ملک کا قرض ادا کریں گے، ہم نواز شریف اور زرداری کی طرح خاندانی سیاست کے قائل نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button