گلگت بلتستان

حکومت عوام کو درپیش مسائل سے اگاہ ہے، ایمان شاہ

پریس ریلیز

گلگت (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون‪ ‬خصوصی‪ ‬برائے‪ ‬اطلاعات‪ ‬ایمان‪ ‬شاہ نے کہا ہےکہ صوبائی حکومت عوام کو درپیش مسائل سے اگاہ ہے،جس کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایات کی روشنی میں سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلاحی ادارے ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ضلع غذر کے گاؤں دلناٹی میں مستحق خاندانوں میں آٹا اور راشن تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر اپنے گفتگو میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون‪ ‬خصوصی‪ ‬برائے‪ ‬اطلاعات‪ ‬ایمان‪ ‬شاہ کا کہنا تھا کہ فلاحی اداروں اور صاحب ثروت و مخیر حضرات کو آگے آنا چاہیے تاکہ مستحقین و حقداروں کو صحیح معنوں میں امداد مل سکے۔

اس موقع پر دلناٹی کے عوام اور معززین علاقہ نے فلاحی ادارے اور معاون خصوصی کا تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کیا اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا،جس پر معاون‪ ‬خصوصی‪ ‬برائے‪ ‬اطلاعات‪ ‬ایمان‪ ‬شاہ نے اپنی مکمل یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں بروئے کار لائے گی۔

دریں اثناں معاون‪ ‬خصوصی‪ ‬برائے‪ ‬اطلاعات‪ ‬ایمان‪ ‬شاہ نے گلاپور گاؤں کا بھی دورہ کیا،جہاں پر اصلاحی کمیٹی گلاپور کے زمہ داروں نے ملاقات کی،اور علاقے کے مسائل بیان کیئے،اور انہوں نے حکومتی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اپنے گفتگو میں معاون‪ ‬خصوصی‪ ‬برائے‪ ‬اطلاعات‪ ‬ایمان‪ ‬شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت خطے کی تعمیر و ترقی، صوبے میں گڈ گورنس کو یقینی بنانے ، معاشرے سے ظلم و نا انصافی کے خاتمے، اداروں کو کرپشن سے پاک کرنے اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور وسائل کا منصفانہ تقسیم یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت کا شعبہ ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ معیار تعلیم کو بہتر بنانے اور تمام بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے بہترین اصلاحات کئے جائینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button