پاکستان
لاہور؛ شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شاہدرہ ٹاؤن میں سی آئی اے اہلکاروں نے مشکوک افراد کی چیکنگ کے لیے ناکہ بندی کی ہوئی تھی، پولیس نے دو موٹر سائیکلوں کو مشکوک سمجھتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا جبکہ موٹر سائیکل سوار 4 افراد نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، ملزمان کے ساتھیوں کی فائرنگ سے دو موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گئے، ہلاک ملزمان کی شناخت سیف اللہ عرف کالا اور شاہد مسیح کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ملزمان قتل اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔