تجارت

ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی، روپیہ تگڑا ہونے لگا

کراچی : پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ سست رفتاری سے جاری ہے یومیہ بنیادوں پر قیمت میں چند پیسوں کی کمی ہوجاتی ہے۔

اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 5 پیسے کم ہونے کے بعد بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی راطبے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق 5 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 283 روپے 21 پیسے ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 26پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 284 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔

الیکشن کمیشن کی وضاحت کے بعد مقررہ مدت میں انتخابات کا انعقاد یقینی ہونے سے مارکیٹ کی صورتحال بہتر نظر آئی جو ڈالر کی نسبت روپیہ کو تگڑا کرنے کا باعث بنی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جاری مالی سال کے اختتام تک پاکستان کو تقریباً 9ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

Comments

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button