گلگت بلتستان

کھرمنگ میں محکمہ LG&RD کی داستان

خصوصی رپورٹ

کھرمنگ: محکمہ LG&RD کی لازوال داستان ،زیر نظر ایک کنواں کی تصویر ہے جو ایک سال پہلے تقریباً 16لاکھ کی فنڈ سے ڈی سی آ فس اور سادات گوہری کے لیے مشترکہ طور پر بنایا گیا تھا،محکمہ نے من پسند شخص کو ٹھیکے پر دیا گیا اور دریا کے سب سے نچلی سطح پر جو سردیوں میں پانی سطح ہوتی ہے ،وہاں بنا گیا ہے ،چونکہ گرمیوں میں دریا کا پانی کی سطح میں اضافی ہوتی ہے اور پانی پینے کے قابل نہیں ہوتا اس مسلئے کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کنواں کو تعمیر کروایا گیا تھا لیکن گرمیوں میں دریا کا پانی اس کنویں میں پانی کی جگہ ریت اور چکنی مٹی سے بھر گیا ہے ،اور یہ کام ڈی سی کھرمنگ کے آفس کے بلکل عقب میں ہوا ہے اور خود ڈی سی ہاؤس آور آفس دونوں کے لیے صاف پانی فراہم کرنا مقصود تھا جو کہ بلکل ناکام رہا ہے اور فنڈ تقریبا پورا پورا وڑ گیا ہے ۔اب ڈپٹی کمشنر کھرمنگ کیا ایکشن لیتے ہیں یا نہیں اس کی مرضی اور اہم بات یہ ہے کہ ایک ڈی سی کے ناک کے نیچے پروجیکٹ کا یہ حال ہے تودوسرے پروجیکٹس کا اللہ ہی حافظ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button