بابو سر اور داسو کے درمیان فائبر کٹ جانے سے انٹرنیٹ متاثر رہا، ایس سی او
پریس ریلیز
گلگت: گزشتہ دن دو مختلف لوکیشنز بابو سر اور بشام داسو کے درمیان SCO کی آپٹیکل فائبر کیبل مختلف جگہوں میں کٹ جانے کی وجہ سے نیٹ ورک (انٹرنیٹ) سروس شام چھ اور 12 بجے کے درمیان شدید طور پر متاثر رہی۔ صارفین کو اس دوران عارضی طور پر رابطے اور ڈیٹا کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔تاہم متاثرہ فائبر کیبل کو فوری طور پر بحال کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا گیا جس کے لیے ٹیکنیکل ٹیم نے رات کے اندھیرے اور شدید سردی میں تقریبا 10 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کر کے بابو سر ٹاپ کے متاثرہ جگہ پر پہنچ گئی جہاں پر جمی برف میں دبی متاثرہ OFC کے متبادل ایک کلومیٹر نئی آپٹیکل فائبر بچھا کر سروس کو بحال کر دیا گیا۔واضح رہے کہ ان شدید ترین موسمی اور مشکل حالات کے دوران کسی بھی ادارے کے لیےاپنی سروسز 100 فیصد رزلٹ کے ساتھ فراہم کرنا ایک مشکل عمل اور چیلنج سے کم نہیں۔باوجود اس کے SCO کے کارکنان اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر کمیونیکیشن کی فوری بحالی کے لیے مصروف عمل ہیں۔ادارہ اپنے صارفین کے لیے سروسز کی بلا تعطل فراہمی کو ہر لمحہ یقینی بنانے کے لیے دن رات کو شاں ہے۔اس دوران صارفین کو SCO کے ساتھ اپنا تعاون اور اعتماد برقرار رکھنا چاہیے۔