پاکستانٹیکنالوجیگلگت بلتستان

جے یو آئی کا ملک بھر میں ڈیجٹل میڈیا سیل کے قیام کا اعلان

پریس ریلیز

چلاس۔ جمعیت علما اسلام پاکستان نے پہلی مرتبہ ملک بھر میں ڈیجٹل میڈیا سیل کا اعلان کر دیا ۔

جمعیت علما اسلام پاکستان کے ڈیجٹل میڈیا سیل کے مرکزی کنوینر انجینٸر ضیإ الرحمان نے تمام صوبوں کے ذمہ داروں کا اعلان کردیا ۔

دیگر صوبوں کی طرح ڈیجٹل میڈیا سیل گلگت بلتستان کے سات رکنی کابینہ کا بھی اعلان کیا گیا ۔

مرکزی سرکلر کے مطابق جمعیت علما اسلام گلگت بلتستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری بشیر احمد قریشی کو گلگت بلتستان ڈیجٹل میڈیا سیل کا کواڈینیٹر جبکہ مولانا مقصود احمد ، مولانا عطا اللہ راشدی ، قاری غلام اللہ قریشی ، اعجاز الدین ، مقبول احمد اور عارف غدری کو ممبران منتخب کردیا گیا ہے ۔

ڈیجٹل میڈیا کے ہیڈ انجیٸنر ضیإ الرحمان نے بشیراحمد قریشی کو پاکستان کے 26 رکنی مرکزی مشاورتی کونسل کا ممبر بھی منتخب کردیا ہے۔

بشیر احمد قریشی نے اپنے ایک جاری بیان میں مرکزی مشاورتی کونسل کے رکن بناۓ جانے مرکزی جماعت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مرکزی جماعت نے مجھ پر اعتماد کر کے میری حوصلہ افزاٸی کی ہے جس پر میں انجینٸر ضیإ الرحمان کا مشکور ہوں ۔

بشیر احمد قریشی نے گلگت بلتستان سے اپنی چھ رکنی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوۓ امید کا اظہار کیا کہ تمام ارکان دلجوٸی سے اپنا کردار ادا کرینگے ۔

بشیر احمد قریشی نے تمام صوبوں کے منتخب کواڈینیٹرز اور مرکزی مشاورتی کونسل کے ارکان کو مبارکباد پیش کیا۔

دوسری جانب جمعیت علما اسلام گلگت بلتستان کے رہنماوں نے گلگت بلتستان ڈیجٹل میڈیا سیل کے منتخب ارکان خصوصاً بشیر احمد قریشی کو جمعیت علما اسلام پاکستان کے مشاورتی کونسل کے رکن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کیا ۔

جاری کردہ جمعیت علما اسلام

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button