وزیراعلیٰ سے ملاقات اور مقامی زبانوں کے ترویج کے لئے اقدامات کی یقین دھانی ایک امید!
تحریر امیر حیدر
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان!
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات اور مقامی زبانوں کے ترویج او احیاء کے لئے اقدامات کی یقین دھانی ایک امید!
کچھ دنوں پہلے گلگت بلتستان کے موجودہ وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان صاحب نے ایک دوست کے زریعے ملاقات اور شام کا کھانا ساتھ کھانے اور گلگت بلتستان کی مقامی زبانوں کے ترویج اور احیاء کے لئے گفتگوں کرنے بلایا۔ شام 7 بجے ملاقات کا وقت تھا۔ مقررہ وقت میں سی ایم ہاوس میں ملاقات ہوئی اور مقامی زبانوں کے ترویج کے لئے اقدامات کی یقین دھانی کروایا۔ یہ پہلا سی ایم ہے جو اپنی زبان اور ثقافت سے لگاو رکھتا ہے۔
تین گھنٹے کی ملاقات میں مقامی زبانوں کے معدومیت کے خطرے سے کیسے بچایا جائے گا۔ اس پر تفصیلی بات ہوئی۔ اور وزیر اعلیٰ نے یقین دھانی کروائی کہ بہت جلد ہی وہ گلگت میں ایک کلچر سنٹر، اور گلگت بلتستان لنگویجج ایکیڈمی کے قیام کو یقینی بنا کر مقامی زبانوں کی صوبائی سطح پر ترویج کی جائے۔
مجھ قوی امید ہے بہت جلد ہی سی ایم صاحب کے عملی اقدامات نظر ائینگے۔ اور مقامی زبانوں کے ترویج کا عمل شروع ہوگا۔
اس موقع پر منسٹر ایکسائز اور ٹیکسیشن رحمت خالق، استاد عبدل حفیظ شاکر اور سیکٹری ٹو سی ایم ثناہ اللہ صاحب بھی موجود تھے۔