عبدالخالق فتاح نے گلگت بلتستان کی T20 کرکٹ کی تاریخ کی پہلی سینچری بناڈالی
دیامر کے پسماندہ علاقے کھنر گاؤں سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین سابقہ ملتان سلطان کے کھلاڑی اور گلگت بلتستان مارخورز کرکٹ ٹیم کے سابقہ کپتان عبدالخالق فتاح نے گلگت بلتستان کی T20 کرکٹ کی تاریخ کی پہلی سینچری بناڈالی،
عبدالخالق فتاح نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 60 گیندوں پر 100 رنز کی ناٹ آؤٹ شاندار اننگز کھیل کر گلگت بلتستان کی طرف سے T20 کرکٹ میں سینچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
اس حوالے سے گلگت بلتستان بھر سے سیاسی، سماجی و عوامی حلقوں کی جانب سے عبدالخالق فتاح کی شاندار کارکردگی اور پرفارمنس کو خوب سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی محنت اور انتھک کوششوں کے باعث گلگت بلتستان کا نام ملک بھر سمیت پوری دنیا میں روشن ہوا ہے اور ہم دعاگو ہیں کہ عبدالخالق فتاح کرکٹ کی دنیا میں مذید کامیابی کے ساتھ آگے بڑھے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعبدالخالق فتاح نے وزیر اعلٰی گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ ان کو گورنمنٹ آف گلگت بلتستان سپورٹ کرے تاکہ وہ گلگت بلتستان کا نام دنیائے کرکٹ میں مزید روشن کرسکے۔