گلگت بلتستان کی ٹورزم کو پروموٹ کرنے کی بات کی جائے تو ہمیشہ گلگت بلتستان کے باشندوں نے ہر وقت گلگت بلتستان کا نام روشن کیا اور گلگت بلتستان کے پرامن لوگ ہمیشہ گلگت بلتستان کی خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہیں اور دشمن کی کوشش ہوتی ہے کہ گلگت بلتستان کو بد نام کیا جائے مگر یہاں کے وطن سے محبت رکھنے والے لوگ ہمیشہ کے لیے بلتستان کے لیے فکر مند رہتے ہیں اور ہمیشہ اپنی جان کو داؤ میں لگا کے اس کا نام روشن کرنے کی کوشش کرتے ہیں اسی کی مثال حال ہی میں حوالدار موسی نے گلگت بلتستان کی پہاڑی اور خطر ناک راستہ کو گھوڑے میں سوار ہو کے عبور کیا اور گلگت بلتستان کا نام پورے پاکستان میں روشن کیا اور حکومتی سطح پر عوامی سطح پر ان کو بڑا سراہا گیا اور اسی کو دیکھتے ہوئے بہادر اور نڈر اور عوامی خدمت گزار محمد افضل نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ پیدل ان خطرناک راستوں سے گزرتے ہوئے اسلام آباد تک پہنچیں گے گھوڑے میں سفر سے زیادہ پیدل سفر کافی مشکل ہے ہم ان کی جذبات کی قدر کرتے ہیں اور ان کی جدوجہد کو سراہتے ہیں یہ گلگت بلتستان کے نام روشن کرنے میں بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں اور ان کے بارے میں جو مذاق اڑا رہے ہیں ان سے گزارش ہے اپ ان کے ساتھ اگر نہیں دیتے تو ان کا مذاق نہیں اڑایا جاٸے بلکہ ان کو حوصلہ اور ہمت دیں تاکہ اس سے اور بھی لوگ گلگت بلتستان کے نام روشن کریں یہ ہماری ذمہ داری ہے وہیں قوم کامیاب ہوتی ہیں جو اپنے لوگوں کو کامیابی کی طرف دھکیلتی ہیں یکم جنوری سے ہیں ان کا یہ سفر شروع ہونے جا رہا ہے ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں اللہ تعالی ان کو مزید کامیابی عطا کریں اور اس مقاصد میں کامیاب کریں اور اسی طرح گلگت بلتستان کا نام روشن کرتے رہیں
حسن علی سامپا