پاکستان

سلپ میں کھڑے کوہلی نے مارکو جینسن کو کس طرح آؤٹ کروایا؟ ویڈیو وائرل

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں مارکو جینسن کی وکٹ میں ویرات کوہلی کے کردار کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقی ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پروٹیز کے 9 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، کپتان ڈین ایلگر صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ڈیوڈ بیدنگھم 12 اور کیل ویرینی 15 رنز بناسکے۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 15 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جسپریت بمراہ اور مکیش کمار نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم مارکو جینسن کو محمد سراج نے وکٹ کیپر کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وکٹ کے بعد ری پلے میں دیکھا گیا کہ سلپ میں کھڑے ویرات کوہلی سراج کو اشارہ کررہے ہیں کہ جانسن کو گیند کہاں کرنی ہے۔

کوہلی نے سراج کی طرف جانسن کو آؤٹ سائیڈ ایج نکالنے کے لیے اشارہ کیا پھر سراج نے جانسن کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

ویرات کوہلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر شائقین کرکٹ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

Comments

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button