پاکستان
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سال 2023 میں لائسنس کی شرح میں 494 فیصد اضافہ ہوا۔ لاہور میں ٹریفک پولیس نے 1 کروڑ 24 لاکھ 780 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے، سال 2023 میں لرنرلائسنس کی شرح میں 670 فیصد اضافہ ہوا۔
ٹریفک پولیس نے گزشتہ سال 1 کروڑ سے زائد لوگوں کو لرنر لائسنس جاری کیے۔ صوبہ بھر میں ریگولر لائسنس بنانے والوں کی شرح میں 300 فیصد ریکارڈ اضافہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک جانیوالے 60 ہزار 680 پاکستانیوں نے انٹرنیشنل لائسنس پرمٹ حاصل کیا، انٹرنیشنل لائسنس پرمٹ حاصل کرنے والوں کی شرح گزشتہ سال سے 135 فیصد زیادہ رہی، سال 2023 میں ڈرائیونگ لائسنس ڈپلیکیٹ اور رینیو کرانے والوں کی شرح میں اضافہ ہوا۔