ہنزہ، خواتین کا گندم سبسڈی کے خاتمہ اور لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ
ہنزہ، خواتین کا گندم سبسڈی کے خاتمہ اور بجلی کی ازیت ناک لوڈشیڈنگ کے خلاف شاہرہ قراقرم( سی پیک روٹ) پر احتجاجی مظاہرہ اور پریس کلب تک ریلی نکالی گئی.
ہنزہ: گندم سبسڈی اور بجلی کی ازیت ناک لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین بزنس ایسوسی ایشن ہنزہ علی آباد کا احتجاج۔احتجاجی ریلی شاہراہ قراقرم سے ہوتے ہوئے ہنزہ پریس کلب پراحتجاجی دھرنا ہوا اس موقع پر جی بی حکومت کیجانب سے ہونے والی سبسڈی کا خاتمہ اور گندم کی قیمت میں اضافہ کو یکسر مسترد کیا اور بجلی کی ازیت ناک لوڈشیڈنگ پر حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔
انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ بھر پور انداز میں تعاون کرتے ہوئے تحریک کے اختتام تک جاری رہے گا اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ اور سسبڈی کی بحالی تک نہ صرف ہنزہ بلکہ ہنزہ بھر میں خواتین دھرنے میں شامل ہوگی۔
خواتین انجن تاجران نے مزید کہا کہ ہنزہ میں نہ صرف گندم کا مسلہ ہے بلکہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور پابی کی بحران کا سامنا ہے حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ بچوں کی تعلیم اور بزنس خواتین کو بجلی فراہم کرے تاکہ بچوں کی تعلیم و دیگر اخراجات فراہم کر سکیے۔
اس موقع پر سینئر سیاسی رہنما امان اللہ خان انجئنیر ظہور کریم ایڈوکیٹ بزنس ایسوسی ایشن ہنزہ و دیگر سیاسی عہداداران شریک ہوئے۔