نگر: گندم سبسڈی میں کٹوتی کے خلاف نگر سے شروع ہونے والے احتجاج ریلی کی حساسیت کے پیش نظر وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے احکامات کی روشنی میں وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، ممبر گلگت بلتستان اسمبلی فتح اللہ خان اور شیخ ناصر زمانی نے حسینیہ سپریم کونسل کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کمشنر گلگت ڈویژن جناب کمال قمر اور ڈی آئی جی گلگت ریجن راجہ مرزا حسن ، ڈی سی نگر وقاص جوہر اور ایس پی نگر ضیااللہ بھی موجود تھے۔ جبکہ حسینیہ سپریم کونسل کی طرف سے سپریم کونسل کے چیرمین ڈاکٹر مستان علی م چئیر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی محمد ایوب وزیری، حاجی رضوان ، شیخ اقبال توسلی ۔ وائس چیئرمین سپریم کونسل عباس علی ، جنرل سیکریٹری ذاکر حسین شیخ انجمن حسینیہ کے جنرل سیکریٹری حاجی داوود اور سجاد شیرالیاٹ نے نمائندگی کی۔ حکومتی وفد نے حسینیہ سپریم کونسل سے بات چیت کے بعد 24 گھنٹے کے اندر پیش رفت سے آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرواٸی ہے ۔ جبکہ فریقین کے مابین مزکرات بھی جاری رہنے پر اتفاق ہوا اس سلسلے میں حکومت اور حسینیہ سپریم کونسل نگر کے درمیان رابطہ کاری کے لئے محمد ایوب وزیری چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا۔
جاری کردہ
ڈپٹی کمشنر آفس نگر